اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سوریاالان کی رپورٹ کے مطابق فیصل المقداد نے سنیچر کو ایک خطاب میں روس کے ساتھ شام کے دیرینہ تعلقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دمشق اور ماسکو چاہتے ہیں کہ شام کی صورت حال قومی آشتی اور اقوام متحدہ کے طریقہ کار سے بہتر ہو۔
المقداد نے مسلح دہشتگرد اور تکفیری گروہوں کی حمایت اور انھیں پناہ دیئے جانے کا سلسلہ روکے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے بیرونی مداخلت کے بغیر شام میں قومی مذاکرات کو اہم قرار دیا۔
قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل شام کے وزيرخارجہ ولید المعلم نے بھی اس ملک کے داخلی مسائل میں بیرونی مداخلت کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ دمشق کسی بھی ملک کو اپنے داخلی مسائل میں مداخلت کی اجازت نہيں دے گا۔
ولید المعلم نے کہا کہ امریکہ کو شامی قوم کے بارے میں فیصلہ کرنے کا کوئي حق نہيں ہے۔
شام کے وزيرخارجہ کا کہنا تھا کہ روسی دوستوں نے بحران شام کے حل کے سلسلے میں صادقانہ کوششیں کی ہیں اور اس وجہ سے ماسکو میں شامیوں کے درمیان ابتدائي مذاکرات کے لئے ضروری کردار کی راہ ہموار ہوئي ہے۔
.......
/169